چکن فروشوں کی من مانیاں ،مرغی کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا

چکن فروشوں کی من مانیاں ،مرغی کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا
چکن فروشوں کی من مانیاں ،مرغی کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چکن فروشوں نے چھٹی والے دن اچانک مرغی کی فی کلو قیمت میں از خوج ہو شربا اضافہ کردیا جس کے بعد مرغی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ۔
نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق لاہور ،کراچی ،پشاور اور کوئٹہ میں مرغی کے فی کلو گوشت میں ہو شربا اضا فہ ہو گیا ۔لاہور میں مرغی کا فی کلو گوشت 253روپے ،پشاور میں 300روپے ،کوئٹہ میں 290روپے اور کراچی میں فی کلو مرغی کا گوشت 230روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔مرغی فروشوں نے دکانوں پر نرخ نامہ بھی آویزاں نہیں کیا جبکہ مرغی کے سرکاری نرخ 190روپے فی کلو ہیں ۔دوسری جانب ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ ہو گیا ۔لاہورمیں ٹماٹر 160روپے فی کلو تک جا پہنچا جبکہ کوئٹہ میں 180روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے ،اسی طرح ٹماٹر پشاور اور کراچی میں بھی 100روپے سے 150روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے.

وہ جنسی فعل جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے، سائنسدانوں نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا، خبردار کردیا

مزید :

بزنس -