”جاوید آفریدی نے ورلڈ ٹی 20 کے دوران یہ ایک ٹویٹ کیا تو شاہد آفریدی غصہ کر گئے ۔۔۔“ دونوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے والی ”ٹویٹ“ کا پتہ چل گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہد خان آفریدی نے پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کی صدارت اور پشاور زلمی ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کے باعث لیا ہے تاہم اب یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ ان دونوں کے درمیان اختلافات کب شروع ہوئے۔
شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے میں شاہ رخ خان کا کیا کردار ہے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جاوید آفریدی نے سوچا بھی نہ تھا، مداح بھی دنگ رہ گئے
نجی ٹی وی کے مطابق یہ معاملہ ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ 2016ءسے چل رہا ہے جب جاوید آفریدی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہیں ریٹائر نہ ہونے کی نصیحت کی جس پر انہوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلے خود لیتے ہیں اور پشاور زلمی کی کپتانی چھوڑ دی، لیکن بعد ازاں انہیں پشاور زلمی کا حصہ رکھتے ہوئے پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کا صدر بنا دیا گیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا
ذرائع کے مطابق جاوید آفریدی نے جب ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے سے متعلق بیان دیا تب بھی وہ شدید ناراض ہوئے جبکہ آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیساتھ سیریز کے بیان پر بھی انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔