پشاور زلمی چھوڑنے سے پہلے شاہد آفریدی کا آخری بیان منظرعام پر آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں؟ آپ بھی جانئے

پشاور زلمی چھوڑنے سے پہلے شاہد آفریدی کا آخری بیان منظرعام پر آ گیا، کیا کہہ ...
پشاور زلمی چھوڑنے سے پہلے شاہد آفریدی کا آخری بیان منظرعام پر آ گیا، کیا کہہ رہے ہیں؟ آپ بھی جانئے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کا پشاور زلمی چھوڑنے کے بعد پہلا بیان منظرعام پر آ گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاﺅنڈیشن اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو ایک ہی وقت میں سنبھالنا مشکل ہے ۔

شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے میں شاہ رخ خان کا کیا کردار ہے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جاوید آفریدی نے سوچا بھی نہ تھا، مداح بھی دنگ رہ گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان واپسی سے پہلے امارات ٹی 20 ٹورنامنٹ کے موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں پشاور زلمی فاﺅنڈیشن اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو ایک ساتھ وقت دینا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی تعریف کی لیکن جاوید آفریدی کا نام بھی نا لیا اور کہا کہ جس طرح محمد اکرم خیبرپختونخواہ کے ہر صوبے اور شہر میں گئے، انہیں بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا

انجری سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن مت ہوں، دعاﺅں کے باعث انجری ٹھیک ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے فی الوقت کیربین کرکٹ لیگ اور کاﺅنٹی کرکٹ کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا او روہ پاکستان، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

کھیل -