اتحادی فوج کی سربراہی راحیل شریف کو متنازع بنا دے گی، کچھ اسلامی ممالک اتحادی فوج کے مخالف ہیں، وزیر سیفران

اتحادی فوج کی سربراہی راحیل شریف کو متنازع بنا دے گی، کچھ اسلامی ممالک ...
اتحادی فوج کی سربراہی راحیل شریف کو متنازع بنا دے گی، کچھ اسلامی ممالک اتحادی فوج کے مخالف ہیں، وزیر سیفران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کی سربراہ راحیل شریف کو متنازع بنا دے گی۔ ساکھ بھی خراب ہو سکتی ہے کچھ اسلامی ممالک اتحادی فوج کے مخالف ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اگر اتحادی فوج کے سربراہ بنے تو متنازع بن جائیں گے ۔ اتحادی فوج کی سربراہی راحیل شریف کی ساکھ کو خراب کر سکتی ہے۔ کچھ اسلامی ممالک ایسے بھی ہیں جو اتحادی فوج کے مخالف ہیں ان سے تعلقات پر بھی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی لینا پڑتا ہے سابق آرمی چیف بارے بہت کچھ کہا گیا لیکن ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید :

اسلام آباد -