بچہ 15 ہزار میں خریدکر 1 لاکھ 20 ہزار میں بیچا، اغواکاروں کا انکشاف

بچہ 15 ہزار میں خریدکر 1 لاکھ 20 ہزار میں بیچا، اغواکاروں کا انکشاف
 بچہ 15 ہزار میں خریدکر 1 لاکھ 20 ہزار میں بیچا، اغواکاروں کا انکشاف

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں قطر ہسپتال سے نومولود بچے کے اغواءمیں ملوث 11 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے مرد ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے گرفتار 3 خواتین کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، گرفتار خواتین سے جیل میں تفتیش کی اجازت ہو گی ، ملزمان کو گزشتہ روز سہراب گوٹھ افغان بستی سے گرفتار کیا گیا تھا ، تفتیشی افسر کے مطابق قطر ہسپتال سے 2 دن کے بچے کو ملزمہ مسرت نے اغواءکیا، ملزمہ نے بتایا کہ بچہ 15 ہزار میں مطیع اللہ اور نازیہ کو فروخت کیا، نصیب اللہ نے مطیع اللہ سے بچہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں خریدا، ملزمان بچوں کے اغواءاور خریدو فروخت میں بھی ملوث ہیں ، کچھ ،ملزمان اغواءکے ایک اور کیس میں بھی ملوث ہیں۔

مزید :

کراچی -