سی پیک سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا : شوکت عزیز

سی پیک سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا : شوکت عزیز
سی پیک سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا : شوکت عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باﺅ(آئی این پی)سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے مقناطیس کی حیثیت رکھتا ہے، منصوبہ سے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع میسر آرہے ہیں۔ انہوں نے چین کے صوبہ خائنان میں باﺅ فورم برائے ایشیاءکی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ون بیلٹ ون روڈ سے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاءمیں ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھلے ہیں، 21 ویں صدی ایشیاءکی ترقی و خوشحالی سے منسوب کی گئی ہے جہاں معاشی استحکام تیزی سے حاصل کیا جا رہا ہے ، سی پیک پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنیکا بہترین ذریعہ بن چکا ہے، سی پیک منصوبوں سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کیلئے عالمی برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے، پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں جس سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، توانائی بحران کے خاتمہ سے پاکستان میں صنعتی انقلاب رونما ہو گا جس سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور دیگر ممالک کیساتھ تجارتی حجم میں بھی بہتری آئیگی، پاکستان کی تجارتی راہداری سے چین افریقی ، ایشیائی اور دیگر خطوں کے ممالک کیساتھ تجارت کو فروغ دے گا جس کا مثبت اثر تمام ون بیلٹ ون روڈ ممالک کی معیشتوں پر پڑے گا ، بیلٹ وروڈ منصوبہ سے ترقی پذیر معیشتوں کو اقتصادی استحکام بھی میسر آئے گا۔