پی ٹی آئی رہنما زرگل کا الیکشن مہم کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹراور گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف

پی ٹی آئی رہنما زرگل کا الیکشن مہم کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی ...
پی ٹی آئی رہنما زرگل کا الیکشن مہم کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹراور گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وی آئی پی کلچر کیخلاف تحریک انصاف کے دعووں کا پول کھل گیا ، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماکی جانب سے الیکشن مہم کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر اور گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں وزراءاور مشیروں کے بعد اب کارکنوں کی بھی موجیں لگ گئیں ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے قریبی سمجھے جانے والے پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے صدر زرگل اپنی الیکشن مہم کیلئے کھلے عام صوبائی حکومت کا سرکاری جہاز استعمال کررہے ہیں ۔ وہ 2روز سے ضمنی الیکشن مہم میں ضلع کوہستان میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر پر اڑان بھر رہے ہیں۔

گلوکار امانت علی کیخلاف مقدمہ درج کیونکہ۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے علاوہ زرگل پی کے 62کے ضمنی الیکشن مہم کیلئے سرکاری گاڑیوں کو بھی استعمال کر رہے ہیں ۔پی کے 62 کی نشست جے یو آئی کے مولانا عصمت اللہ کے استعفیٰ دینے سے خالی ہوئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اپنے دست راست زرگل کو ایم پی اے بنوانا چاہتے ہیں۔

مزید :

پشاور -