ایک ہزار پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں مالیت کی املاک کا سراغ

ایک ہزار پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں مالیت کی املاک کا سراغ
 ایک ہزار پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں مالیت کی املاک کا سراغ

  

پشاور(ویب ڈیسک) دبئی میں غیر منقولہ املاک رکھنے والے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے سرمایہ داروں کو ایف بی آر نے نوٹسز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہیں نوٹسز پیر کے روز سے جاری کر دیئے جائیں گے۔ دبئی ، شارجہ سمیت مختلف ریاستوں میں پشاور، مالاکنڈ سمیت صوبہ بھر اور فاٹا کے سینکڑوں شہریوں کی جائیدادیں موجود ہیں اور ان کی سالانہ کروڑوں روپے آمدنی ہے تاہم سالانہ انکم ٹیکس اور سیل ٹیکس کے گوشوارے جمع نہیں کر ا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بھی آر نے پاکستانی سرمایہ کاروں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔ ابتدائی طور پر ایک ہزار پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں روپے مالیت کی املاک کا سراغ مل گیا ہے جس میں فاٹا اور خیبرپختونخوا کے دو سو سے زائد سرمایہ کار موجود ہیں، دبئی میں پشاور ، ارمڑ، پھندو ، حیات آباد، بورڈ ، جی ٹی روڈ ، یونیورسٹی ٹاﺅن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم چالیس ایسے بڑے سرمایہ کار موجود ہیں جن کے کروڑوں روپے کے اثاثے دبئی میں موجود ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -