زم زم کے چشمے کی عمر 5 ہزار سال سے زائد ہو گئی

زم زم کے چشمے کی عمر 5 ہزار سال سے زائد ہو گئی
 زم زم کے چشمے کی عمر 5 ہزار سال سے زائد ہو گئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) خانہ کعبہ سے صرف 20 میٹر دور زم زم کا کنواں کرہ ارض پر پانی کا سب سے پرانا چشمہ قرار دیا جاتا ہے جس کی عمر پانچ ہزار سال سے زائد ہو چکی ہے ۔ جیسا کہ تاریخی روایات میں بیان کیا جاتا ہے کہ زم زم کا چشمہ حضرت ابراہیم ؑ کے فرزند حضرت اسماعیل ؑ کی ایڑیاں رگڑنے کی جگہ سے پھوٹا۔ عرب ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آج تک کی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ کوئی چشمہ ساٹھ ستر سال سے زیادہ عرصہ تک جاری نہیں رہتا۔ پانی کا یہ کنواں تیس میٹر گہرا ہے جس میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ 5.18 لیٹر اور کم سے کم 11 لیٹر بتائی جاتی ہے۔ زم زم کے کنویں میں پانی تین مقامات سے آتا ہے ۔ یہ پتا چلا ہے کہ اس کنویں میں حجر اسود ، جبل ابو قیس اور المکبریہ کی سمتوں سے جمع ہوتا ہے۔

مزید :

کراچی -