مادہ کاکروچ بغیر باروری کے ہزاروں بچے پیدا کر سکتی ہیں، نئی تحقیق

مادہ کاکروچ بغیر باروری کے ہزاروں بچے پیدا کر سکتی ہیں، نئی تحقیق
مادہ کاکروچ بغیر باروری کے ہزاروں بچے پیدا کر سکتی ہیں، نئی تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) جاپانی سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ مادہ کاکروچ اپنے نر کا کروچ یا باروری عمل کے بغیر کئی برسوں تک اپنی نسل کو جاری رکھ سکتی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق کنواری مادائیں سب کے سب مادہ جنس پر مشتمل ہزاروں حشرات کی ایک پوری کالونی پیدا کر سکتی ہے ۔ یہ مشاہدہ ایک تجربے کے دوران معلوم ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق غیر جنسی پیداوار کے طریقے پارتھینو جنیسس ، جواں سال کیڑے مکوڑوں کو غیر بارور انڈوں کو قابل پیدا وار بنانے کی اجازت دیتا ہے ۔ بعض نایاب کاکروچوں کے انواع میں یہ ایک بنیادی طریقہ ہے ، اس کے ساتھ ساتھ قدرتی طور پر یہ عمل تمام فقاریے جانوروں میں واقع ہوتا ہے جیسے کہ مچھلی ، ایمفی بیئنس اور رینگنے والے جانوروغیرہ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -