جماعت الدعوة کے متعدد رہنماﺅں سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنیوالے 100 سے زائد ٹوئٹر اکاﺅنٹس بند

جماعت الدعوة کے متعدد رہنماﺅں سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب ...
جماعت الدعوة کے متعدد رہنماﺅں سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنیوالے 100 سے زائد ٹوئٹر اکاﺅنٹس بند

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوئٹر نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے والے 100 سے زائد اکاﺅنٹس بند کر دئیے ہیں۔ اس سے قبل ٹوئٹر نے گستاخانہ مواد پھیلانے والے اکاﺅنٹس بند کرنے سے متعلق پاکستان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے میں شاہ رخ خان کا کیا کردار ہے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جاوید آفریدی نے سوچا بھی نہ تھا، مداح بھی دنگ رہ گئے

ذرائع کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے جماعت الدعوة کے ترجمان یحییٰ مجاہد سمیت متعدد رہنماﺅں کے اکاﺅنٹس کوئی وجہ بتائے بغیر ہی بند کر دئیے ہیں۔ بند کئے جانے والے اکاﺅنٹس میں ایسے ٹوئٹر ہینڈلز بھی شامل ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کر رہے تھے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -