ویسٹ انڈیز کو ان کے ملک میں ہرانے کیلئے پاکستان کو بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا: وقار یونس

ویسٹ انڈیز کو ان کے ملک میں ہرانے کیلئے پاکستان کو بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا: ...
ویسٹ انڈیز کو ان کے ملک میں ہرانے کیلئے پاکستان کو بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا: وقار یونس

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو ان کے ملک میں ہرانا آسان نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ ”یہ ایک مشکل سیریز ہو گی اور پاکستان کو اسے ہرگز آسان نہیں لینا چاہئے، پاکستان کو فتح کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔“

شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے میں شاہ رخ خان کا کیا کردار ہے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جاوید آفریدی نے سوچا بھی نہ تھا، مداح بھی دنگ رہ گئے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ ہوم گراﺅنڈ پر کرکٹ نہ کھیلنا ہے۔انہوں نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔

مزید :

کھیل -