پاناما کیس فیصلہ : تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیلئے عمران خان سمیت دیگر امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا

پاناما کیس فیصلہ : تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیلئے عمران خان سمیت دیگر ...
پاناما کیس فیصلہ : تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیلئے عمران خان سمیت دیگر امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کردیا اور اس حوالے سے عمران خان ،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آ رہے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کا فیصلہ اپنے حق میں آنے اور وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی امید کے بعد وزار ت عظمیٰ کیلئے پارٹی رہنماﺅں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں نواز لیگ کے مد مقابل اپنا امیدوار لانے کی تیاری شروع کر دی ہے تاہم اور مرکزی قیادت اس عہدے کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان، مرکزی رہنما اسد عمر یا شاہ محمود قریشی کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پانا ما کیس کے حوالے سے خاصی پر امید ہے اور فیصلہ آنے کے بعد اپنی آئندہ کی حکمت عملی واضح کریگی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -