بھارتی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچ کے 15، ون ڈے کے 6 اور ٹی 20 میچ کھیلنے کے 3 لاکھ روپے ملیں گے

بھارتی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچ کے 15، ون ڈے کے 6 اور ٹی 20 میچ کھیلنے کے 3 لاکھ روپے ...
بھارتی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچ کے 15، ون ڈے کے 6 اور ٹی 20 میچ کھیلنے کے 3 لاکھ روپے ملیں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ مانا جاتا ہے اور اس لحاظ سے بھارتی کھلاڑیوں کو دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ آخر بھارتی کرکٹرز کو ایک میچ کھیلنے پر کتنے پیسے ملتے ہیں اور کون سا کھلاڑی کتنے پیسے کما رہا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا

اب یہ معمہ حل ہو گیا ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کیلئے نئے گریڈز کا اعلان کرنے کیساتھ ہی یہ بھی بتا دیا ہے کہ انہیں مختلف فارمیٹ کے میچ کھیلنے پر کتنے پیسے ملیں گے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”میچ فیسوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2016 ءسے کیا گیا ہے جس کے تحت ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے 15 لاکھ، ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے 6 لاکھ اور ٹی 20 میچ کھیلنے کیلئے فی کھلاڑی 3 لاکھ بھارتی روپے دئیے جائیں گے۔“

بھارتی کرکٹ بورڈ نے مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے والے رویندرا جدیجہ اور چتیشور پجارا کو سالانہ کنٹریکٹس میں گریڈ اے میں ترقی دیدی ہے اور اس وجہ سے انہیں 2 کروڑ روپے سالانہ ملیں گے۔ اس کے علاوہ بھارت کے اوپننگ بلے باز مرلی وجے کو بھی گریڈ اے میں ترقی دی گئی ہے۔

اس ترقی کے بعد یہ تینوں کھلاڑی اب بھارتی کپتان ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی، روی چندرن ایشوین اور اجنکیا ریہانے کے برابر آ گئے ہیں۔ مہندرا سنگھ دھونی کو کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد بھی گریڈ اے میں ہی رکھا گیا ہے۔ گریڈ اے میں ترقی پانے والے آل راﺅنڈر جدیجہ اس سے قبل گریڈ سی میں تھے، تاہم انہیں بہترین کارکردگی دکھانے پر ترقی دی گئی۔ 

شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے میں شاہ رخ خان کا کیا کردار ہے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جاوید آفریدی نے سوچا بھی نہ تھا، مداح بھی دنگ رہ گئے

روہت شرما، لوکیش راہول، بھوینشور کمار، محمد شامی، ایشانت شرما، اومیش یادیو، وردھیومن ساہا، جسپریت بمرا اور یووراج سنگھ کو گریڈ بی میں رکھا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -