چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم، بھارت نے 6 وکٹوں پر 248 رنز بنا لئے، مزید 52 رنز کا خسارہ باقی

چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم، بھارت نے 6 وکٹوں پر 248 رنز بنا لئے، مزید 52 ...
چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم، بھارت نے 6 وکٹوں پر 248 رنز بنا لئے، مزید 52 رنز کا خسارہ باقی

  

دھرما شالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 52 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔وردھیومن ساہا 10 اور رویندرا جدیجہ 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا

تفصیلات کے مطابق ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم دھرما شالا میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 21 کے مجموعی سکور پر ہی مرلی وجے 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد لوکیش راہول اور چتیشور پجارا نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 87 رنز جوڑ کر مجموعی سکور کو 108 رنز پر پہنچا دیا۔ اس موقع پر لوکیش راہول بھی 60 رنز بنا کر پیٹ کومنز کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 157 کے مجموعی سکور پر گری اور چتیشور پجارا بھی 57 رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر پیٹرہینڈز کومب کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ مجموعی سکور میں صرف 10 رنز کے اضافے کے بعد ہی کرون نائیر بھی 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔ بھارت کو پانچواں نقصان 216 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب اجنکیا ریہانے 46 رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر سٹیو سمتھ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ چھٹی وکٹ 221 کے مجموعی سکور پر گری اور روی چندرن ایشوین بھی 30 رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے اپنی گھومتی گیندوں سے بھارتی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا اور 67 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کومنز اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں میچ کے پہلے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سٹیو سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت 300 رنز بنائے۔ سٹیو سمتھ نے 111 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر 56، میٹ رینشاء1، شان مارش 4، پیٹرہینڈزکومب 8، گلین میکس ویل 8، میتھیو ویڈ 57، پیٹ کومنز 21، سٹیو او کیف 8، نیتھن لیون 13 اور جوش ہیزل ووڈ 2 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے میں شاہ رخ خان کا کیا کردار ہے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جاوید آفریدی نے سوچا بھی نہ تھا، مداح بھی دنگ رہ گئے

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 68 رنز کے عوض 4 آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اومیش یادیو نے 2، بھوینشور کمار، روی چندرن ایشوین اور رویندرا جدیجہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -