الیکشن کا وقت قریب، میں میری بیٹیاں اور بیٹا تیار، ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کہتے کسے ہیں: زرداری

الیکشن کا وقت قریب، میں میری بیٹیاں اور بیٹا تیار، ان کو پتہ چل جائے گا کہ ...
الیکشن کا وقت قریب، میں میری بیٹیاں اور بیٹا تیار، ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کہتے کسے ہیں: زرداری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کا وقت قریب ہے اور پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کہتے کسے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا ایک وفد تمام پارٹیوں سے مذاکرات کرے گا تاکہ پورے پاکستان، بالخصوص پنجاب اور شہر لاہور میں صاف شفاف الیکشن کرایا جا سکے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلاجائے گا

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سینئر پارٹی رہنماءعزیز الرحمان چن کی رہائش گاہ آئے جہاں انہوں نے کارکنوں کیساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنوں کا ولولہ، جوش دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور کارکن اب دوبارہ ایک مقابلے کیلئے تیار ہیں، پچھلی دفعہ ہم پر ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں لیکن اس دفعہ کوئی ہتھکڑی نہیں، میں خود اور بلاول میدان میں ہیں، آپ کی بیٹیاں میدان میں ہیں، ہم سب ساتھ نکل کر میدان میں مقابلہ کریں گے اور ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کسے کہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت آنے والا ہے، ان دوستوں کو اور آپ کو سمجھنا چاہئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی شکست نہیں کھائی۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب سے کبھی شکست نہیں کھائی البتہ آر او الیکشن سے شکست ضرور کھائی ہے، آر او الیکشن پہلے بھی ہوئے تھے اور اب بھی ہو رہے ہیں لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔

شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے میں شاہ رخ خان کا کیا کردار ہے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جاوید آفریدی نے سوچا بھی نہ تھا، مداح بھی دنگ رہ گئے

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے پاس پیپلز پارٹی کا ایک وفد بھیجیں گے جو مذاکرات کرے گا کہ کس طرح پورے پاکستان بالخصوص پنجاب اور شہر لاہور میں صاف اور شفاف الیکشن کر سکیں۔ آپ دوستوں کا ولولہ دیکھا ہے اور قربانیاں بھی یاد ہیں، آج شہیدوں کی بہنیں یہاں موجود ہیں، میں نے وہ دن بھی دیکھے کہ جب بی بی آیا کرتی تھیں تو پورا لاہور بند ہو جایا کرتا تھا، اب بھی ایسا ہی ہو گا، ہم جب نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہو گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -