اکژبکیز کی سیاستدانوں کے ساتھ تصویریں ہیں،جتنا بڑا دھندا ہوگا اتنی ہی بڑی سپورٹ ہوگی:شیخ رشید

اکژبکیز کی سیاستدانوں کے ساتھ تصویریں ہیں،جتنا بڑا دھندا ہوگا اتنی ہی بڑی ...
اکژبکیز کی سیاستدانوں کے ساتھ تصویریں ہیں،جتنا بڑا دھندا ہوگا اتنی ہی بڑی سپورٹ ہوگی:شیخ رشید

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکژبکیز کی سیاسی شخصیات کے ساتھ تصویریں موجود ہیں،جتنا بڑا دھندا ہوگا اسے اتنی ہی بڑی سپورٹ بھی حاصل ہوگی ۔

وسیم اکرم کو شک کا فائدہ دیا، انضمام کے خلاف ثبوت نہیں ملے، سلیم ملک اور عطا الرحمان کو ٹھوس شواہد کی بنا پر فکسنگ کا ذمہ دار قرار دیا:جسٹس (ر) ملک عبدالقیوم

نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام "سپورٹس ایکشن"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی ادارے مردہ ہو چکے ہیں اور ان سب کے پیچھے گندے چہیرے کام کر رہے ہیں۔لوگ پیسے کمانے کا ناجائز زریعہ اختیار کرتے ہیں، انہیں اپنی عزت اور نام کی پرواہ تک نہیں ہوتی،پیسے کے متلاشی لوگ کرپشن کرنے کاکوئی بھی موقع نہیں چھوڑتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اب کس کس کا رونا روئیں،یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔

مزید :

کھیل -