ایف سی بلوچستان کی کارروائی ، مردم شماری کو سبوتاژاورسیکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ ناکام :آئی ایس پی آر

ایف سی بلوچستان کی کارروائی ، مردم شماری کو سبوتاژاورسیکیورٹی فورسز پر حملے ...
ایف سی بلوچستان کی کارروائی ، مردم شماری کو سبوتاژاورسیکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ ناکام :آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف سی بلوچستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگ برآمد کر کے مردم شماری کو سبوتاژ کرنے اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

میری ٹائم سیکورٹی کی سمندر میں کارروائی19بھارتی کشتیاں قبضے میں لے کر100سے زائد ماہی گیر گرفتار

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک بھر میں جاری ’’آپریشن ردالفساد‘‘ کے تحت ایف سی کی بھاری نفری نے تربت کے علاقے دشت روڈ پر نصب بارودی سرنگ بر آمد کرکے ناکارہ بنا دی۔ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا مقصد مردم شماری کو سبوتاژ کرنا اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا جسے بروقت کارروائی کے نتیجے میں ناکام بنا دیا گیا۔

مزید :

قومی -