”میرے نو عمر بچے کو کینسر ہو گیا، علاج سے فرق نہ پڑا تو ڈاکٹروں سے چھپ چھپ کر اسے یہ غیرقانونی چیز دیتی رہی اور آج وہ صحت مند ہو گیا ہے“ خاتون نے ایسا راز بتا دیا کہ جان کر ڈاکٹر بھی حیران پریشان رہ گئے

”میرے نو عمر بچے کو کینسر ہو گیا، علاج سے فرق نہ پڑا تو ڈاکٹروں سے چھپ چھپ کر ...
”میرے نو عمر بچے کو کینسر ہو گیا، علاج سے فرق نہ پڑا تو ڈاکٹروں سے چھپ چھپ کر اسے یہ غیرقانونی چیز دیتی رہی اور آج وہ صحت مند ہو گیا ہے“ خاتون نے ایسا راز بتا دیا کہ جان کر ڈاکٹر بھی حیران پریشان رہ گئے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کے بیٹے کو کینسر ہو گیا۔ جب ڈاکٹروں کے علاج سے کوئی فرق نہ پڑا تو خاتون نے ڈاکٹروں سے چوری اسے ایک ایسی غیرقانونی چیز کھلانی شروع کر دی کہ وہ صحت مند ہو گیا۔ جب خاتون نے ڈاکٹروں کو یہ چیز بتائی تو وہ بھی پریشان ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے۔

میچ فکسرز اپنے ملک کو بیچنے کا پیسہ لیتے ہیں, رنز نہ بنانا فکسنگ کا اصل مطلب ہے:جاوید میانداد

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ غیرقانونی چیز ’بھنگ‘ تھی جس سے کیلی بلیک ویل کا 14سالہ بیٹا بیرین بلیک ویل بالکل صحت مند ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق کیلی کا کہنا ہے کہ ”میرے بیٹے کا درد شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا تھا۔ انفیکشن کے باعث اس کی انگلیوں کے سرے انتہائی سخت اور سیاہ رنگت کے ہو گئے تھے۔ وہ درد سے چیختا چلاتا اور روتے ہوئے کہتا کہ ڈاکٹروں سے کہو میرے ہاتھ کاٹ دیں، مجھ سے اور تکلیف برداشت نہیں ہوتی۔ اس درد سے نجات کے لیے ڈاکٹر اسے موفین دیتے تھے جس کا وہ عادی بن چکا تھا۔“

کیلی نے مزید بتایا کہ ”جب ڈیرین کی تکلیف حد سے بڑھ گئی تو میں نے اسے درد سے نجات دلانے کے لیے ’بھنگ‘ دینی شروع کر دی، لیکن اس نشہ آور بوٹی نے ایسا معجزہ دکھایا کہ میرا بیٹا صحت مند ہونا شروع ہو گیااور آج 4سال بعد وہ بالکل تندرست ہو گیا ہے۔“ ڈیرین کی ڈاکٹر ایلی کینن کا کہنا ہے کہ ”ڈیرین کی کہانی حیران کر دینے والی ہے۔ بھنگ دیئے جانے سے اس کا صحت مند ہو جانا واقعی ایک معجزہ ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس