واٹس ایپ خفیہ اداروں کو صارفین کے پیغامات تک رسائی دے : برطانیہ کا مطالبہ

واٹس ایپ خفیہ اداروں کو صارفین کے پیغامات تک رسائی دے : برطانیہ کا مطالبہ
واٹس ایپ خفیہ اداروں کو صارفین کے پیغامات تک رسائی دے : برطانیہ کا مطالبہ

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے واٹس ایپ سے صارفین کے پیغامات تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ کا پیغامات کو خفیہ رکھنا دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دینے کے مترادف ہے ۔

امریکہ کے نائٹ کلب میں فائرنگ کا دوسرا بڑا واقعہ ،ایک شخص ہلاک 14زخمی ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا, ملزموں کی تلاش جاری

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ امبر روڈ نے کہا ہے کہ جلد ہی سوشل میڈیا اداروں کے حکام سے اس حوالے سے مذاکرات کیے جائیں گے تاہم گوگل، یوٹیوب اور ورڈ پریس انتہا پسندانہ مواد ہٹانے کی ذمے داری ادا کریں جب کہ سوشل میڈیا سے انتہا پسند مواد کی نگرانی کے اقدامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ واٹس ایپ سروس کا میسجز کو خفیہ رکھنا ناقابل قبول ہے، انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے انٹیلی جنس اداروں کو واٹس ایپ میسجز تک رسائی دی جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -