”اگر آپ کو سچے پیار کی تلاش ہے تو پہلی ملاقات میں یہ کام ہرگز نہ کریں“ سائنسدانوں نے مردوں کو ایسا مشورہ دے دیا کہ جان کر ان کی حیرت اور خوشی کی انتہاءنہ رہے

”اگر آپ کو سچے پیار کی تلاش ہے تو پہلی ملاقات میں یہ کام ہرگز نہ کریں“ ...
”اگر آپ کو سچے پیار کی تلاش ہے تو پہلی ملاقات میں یہ کام ہرگز نہ کریں“ سائنسدانوں نے مردوں کو ایسا مشورہ دے دیا کہ جان کر ان کی حیرت اور خوشی کی انتہاءنہ رہے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکی سے ملاقات میں لڑکوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ہوٹل کا بل وہ ادا کریں، اورشاید کرنا بھی انہی کو پڑتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے ایسا مشورہ دے دیا ہے کہ جان کر مردوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس لڑکی کے ساتھ آپ کا تعلق دیرپا ثابت ہو تو آپ کو چاہیے کہ کبھی بھی پہلی ملاقات میں کھانے کا بل مت ادا کیجیے۔“

ایف سی بلوچستان کی کارروائی ، مردم شماری کو سبوتاژاورسیکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ ناکام :آئی ایس پی آر

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے سروے میں 2500خواتین سے سوالات کیے ہیں۔ ان میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ ”انہیں پہلی ہی ملاقات میں مردوں کا بل ادا کرنا اچھا نہیں لگتا۔ وہ چاہتی ہیں کہ آدھا وہ ادا کریں اور آدھا ان سے ملاقات کرنے والا مرد۔“اس کے علاوہ خواتین کا سروے میں کہنا تھا کہ ”مردوں کا اچھی حس مزاح اور فیاض و مہربان طبیعت کا مالک ہوناانہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔“

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ”خواتین کھانے کے بل کی جمع تفریق میں بہت تیز ہوتی ہیں۔ وہ بل ادا کرنے سے قبل اچھی طرح حساب لگاتی ہیں کہ کس نے کیا منگوایا تھا اور اس کا کتنا بل بنتا ہے، اورپہلی ملاقات میں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنا بل وہ خود ادا کریں۔“ سائنسدانوں نے مردوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ پہلی ملاقات میں کبھی بھی موسم جیسے موضوعات پر گفتگو مت کریں اور نہ ہی لڑکی کو ڈراﺅنی فلم دکھانے لے کر جائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -