بچوں سے گاڑیاں چوری کروانے والے گروہ کا انکشاف،ایک چوری کی اجرت 50روپے
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ غازی خان میں بچوں سے گاڑیاں چوری کروانے والے گروہ کا انکشاف ہواہے جو بچوں کو ایک چوری کی اجرت 50روپے ادا کرتاہے۔
واٹس ایپ خفیہ اداروں کو صارفین کے پیغامات تک رسائی دے : برطانیہ کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں شہریوں نے 8سالہ بچے کو اس وقت رنگے ہاتھوں دھر لیا جب وہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی کادروازہ کھولنے میں مصروف تھا۔واقع کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے گرفتارکرلیا۔ابتدائی تحقیقات میں بچے نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق ایسے گروہ سے جو بچوں کے ذریعے گاڑیاں چوری کرواتا ہے اور انہیں ایک گاڑی کا دروازہ کھولنے کے عوض میں 50روپے ملتے ہیں ۔ تاہم پولیس نے بچے کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا ۔