ایشیاءکا وہ ملک جہاں داعش نے اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی، یہ افغانستان نہیں بلکہ۔۔۔ کون سا ملک ہے؟ ایسا نام آ گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

ایشیاءکا وہ ملک جہاں داعش نے اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی، یہ ...
ایشیاءکا وہ ملک جہاں داعش نے اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی، یہ افغانستان نہیں بلکہ۔۔۔ کون سا ملک ہے؟ ایسا نام آ گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش نے مشرق وسطیٰ سے بے دخل کیے جانے کے بعد اب ایشیاءکے ایک ایسے ملک میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے کہ جس کے متعلق کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ یہ ملک افغانستان نہیں بلکہ فلپائن ہے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ”مشرق وسطیٰ سے نکالے جانے کے بعد داعش ممکنہ طور پر فلپائن کے جنوبی علاقوں میں اپنی ریاست قائم کرنے کی تیاری مکمل کر چکی ہے۔ہم اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریاں کر رہے ہیں کیونکہ اب داعش کا خطرہ مشرق وسطیٰ سے نکل کر ہمارے انتہائی قریب آ رہا ہے۔“

بچوں سے گاڑیاں چوری کروانے والے گروہ کا انکشاف،ایک چوری کی اجرت 50روپے

رپورٹ کے مطابق جولی بشپ حالی ہی میں اپنا دورہ امریکہ مکمل کرکے واپس آئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”شدت پسند مشرق وسطیٰ سے مایوس ہو کر واپس آرہے ہیں۔ ان کی بڑی تعداد جنوب مشرقی ایشیاءکے ممالک سے تعلق رکھتی ہے چنانچہ اس حوالے سے شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں کہ یہ لوگ جنوبی فلپائن میں جمع ہو کر وہاں اپنی ریاست کے قیام کا اعلان کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے ہم یہ جانتے ہیں کہ داعش کی اعلیٰ قیادت فلپائن میں ابو سیاف نامی شخص کو تنظیم کا امیر مقرر کر چکی ہے۔ اگریہاں وہ اپنی ریاست کے قیام کا اعلان کرتے ہیں تو داعش آسٹریلیا کے دروازے پر آ جائے گی۔“

مزید :

بین الاقوامی -