میں پاکستانی ہوں اور کسی بھارتی فلم میں کام کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی: اداکارہ شبنم
ؒلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماضی کی مشہور ہیروین اور پاکستان فلم انڈسٹری کی پہچان اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ انہیں ایک انڈین مووی میں کام کرنے کی آفر ہوئی جس میں امیتابھ بچن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنا تھا، ابتدائی طور پر انہوں نے رابطہ کرنے پر کہا کہ میں سوچوں گی لیکن بعد ازاں میں نے انہیں انکار کردیا کیوں کہ پاکستان نے مجھے پہچان دی اور اسی کی وجہ سے مجھے یہ مقام ملا۔ اگر میرے آنے سے پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات بدل سکتے ہیں تو میں پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے لئے حاضر ہوں۔
ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ملک اللہ بخش نیب کی تحویل میں انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”ایک دن دنیا کے ساتھ“ میں درجنوں سپرہٹ پاکستانی فلمو ں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ شبنم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری سے کام کی بارہا آفرز ہوئی ہیں لیکن انہیں پاکستانی عوام نے اپنے دلوں میں جگہ دی جو ان کا سرمایہ حیات ہے اس لئے انہوں نے بھارتی فلموں میں کام سے انکار کردیا ۔ وہ پاکستانی عوام کا دل نہیں توڑنا چاہتیں۔وہ کسی بھی فلم کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ہی فلم میں کام کرتی تھیں۔
واٹس ایپ خفیہ اداروں کو صارفین کے پیغامات تک رسائی دے : برطانیہ کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے سید نور کے ایک پراجیکٹ پر کام کی آفر ہوئی ہے،تاحال اس پر کام کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا۔ ان کی ایک خواہش ہے کہ وہ اندھی عورت کا کردار ادا کریں جو کہ آج تک انہوں نے نہیں کیا۔ پروگرام میں اداکارہ شبنم کی لاہور میں مصروفیات کو دکھایا گیا۔جس میں وہ اپنے دور کے اداکاروں سے ملیں، واضح رہے کہ اپنے والد کی خرابی صحت کے باعث شبنم پاکستان سے بنگلہ دیش منتقل ہوگئی تھیں۔