پاکستان مضبوط اور طاقتور ملک ،دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت کا تحفہ دیا :شرجیل میمن

پاکستان مضبوط اور طاقتور ملک ،دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شہید ...
پاکستان مضبوط اور طاقتور ملک ،دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت کا تحفہ دیا :شرجیل میمن

  

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط اور طاقتور ملک ہے دشمن اس کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ملک کوایٹمی طاقت کا تحفہ دینے والے شہید ذوالفقار علی بھٹوہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کا پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے کرم سے میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کا موقع نہیں ہے کہ میں پاکستان واپس آیا ہوں،میں اپنے خلاف دائر کئے گئے کیسز کی تفصیلات تو نہیں جانتا لیکن پھر بھی اپنے لیڈ ر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام کیسز اور الزامات کا سامنا کروں گا۔میں اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں سے سوال کرتا ہوں کہ کیا وجہ ہے کہ اس ملک کیلئے جس طرح ہماری پارٹی کے لیڈران نے اپنا خون دیا وہ شاید کوئی بھی نہیں دے سکتالیکن پھر بھی سب سے زیادہ ہمارے خلاف سازشیں کیوں کی جاتی ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی تقریر کرتے ہیں ہر وقت موٹروے،موٹروے کرتے رہتے ہیں وہ عوام کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ انہوں نے پیلی ٹیکسی اور سستی روٹی کے ذریعے کتنا مال بنایا ہے ؟۔شریف برادران نے ترقیاتی سکیموں کے نام پر قرضہ لے لے کر ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور یہاں تک کہ ملک کاہر بچہ مقروض ہو چکا ہے جبکہ ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دی اور سی پیک کاخالق آصف علی زرداری ہے۔

پورے بھارت میں کہیں پر بابری مسجد تعمیر نہیں ہونی چاہئے،مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،ان کی 4شادیوں پر پابندی عائد کی جائے:وشوہندو پریشد کے صدر کی ہرزہ سرائی

شرجیل میمن نے کہا کہ ہم بہت سی چیزیں اپنا فرج سمجھ کر کرتے ہیں لیکن حکومت کو ان پر اعتراض ہے ۔جب بھی ملک میں دہشتگردی کا واقع ہوتا ہے چوھردی نثار ہاتھ نہیں آتے اور جب معاملہ ٹھنڈا ہوجاتا ہے سامنے آجاتے ہیں جبکہ چودھری نثار ای سی ایل کے حوالے سے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اگران میں شرم ہے تو جس طرح میرا نام ملک میں بغیر موجودگی کے ای سی ایل میں ڈالا اسی طرح نواز شریف ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں لیکن ایسا کرنے کی ان کی حمت نہیں ہوتی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تمام وزرا نواز شریف کے درباری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن نواز شریف کی ذاتی جاگیر نہیں ۔ میاں صاحب !جب آپ کی دم پر پاوں آیا تو آپ نیب کو دھمکیاں دینے اور آنکھیں دکھانے لگے ۔ لیکن ہم آپ کے ڈاکے اور چوریاں نہیں چھپنے دیں گے۔پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور زداری کی قیادت میں کلین سویپ کرے گی اور نواز شریف کے آگے پیچھے جتنے بھی چمچے گھومتے ہیں سب کی چھٹی ہوجائے گی ۔

مزید :

حیدرآباد -