ملک کا مستقبل فنی ہنر مندی سے وابستہ ہے: گورنر سندھ محمد زبیر

ملک کا مستقبل فنی ہنر مندی سے وابستہ ہے: گورنر سندھ محمد زبیر
 ملک کا مستقبل فنی ہنر مندی سے وابستہ ہے: گورنر سندھ محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل فنی ہنر مندی سے وابستہ ہے، اگر ہمارے نوجوان ہنر مند بن گئے تو ملک سے غربت اور بے روزگاری کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور ملک کے چہرے پر نکھار آجائے گا۔انہوں نے نیوٹیک کی کوششوں کو سراہااور کہاکہ وہسکل ڈیولپمنٹ کیلئے زیادہ فنڈز دینے کی وزیراعظم سے سفارش کریں گے۔ وہ گورنر ہاﺅس میں ہنر مندی کے وزیراعظم اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں میں ٹول کٹس تقسیم کرنے کی پُر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر نیوٹیک کے سربرا ہ ذ والفقار احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنی ہنر مندی کا شعبہ حکومت اور انڈسٹریل سیکٹر کی ترجیح اول بن جائے تو یہ ملک کی تقدیر بدل دیگا،فنی ہنر مندی ہمارے ملک کی اہم ضرورت ہے، ہمارے ملک کی ترقی کے لئے فنی تربیت و مہارت کا شعبہ کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ اگر ہم اپنی اس افرادی قوت کو بہتر طور پر فنی مہارت اور تربیت دینے میں کامیاب ہو جائیں تو بہت جلد ہمار ا وطنِ عزیز دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتاہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب شمیم احمد فرپو نے کہا کہ نیوٹیک کے موجودہ سربراہ کا شاندار ریکارڈ ہے وہ اس سیکٹر کو فعال بنانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں، کراچی چیمبراور صنعتکار برادرز انکے ساتھ مکمل تعاون کرےگی۔

تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ اور ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نیوٹیک زوالفقار احمد چیمہ صاحب نے ٹریننگ مُکمل کرنے والے 65 ہنر مند نوجوانوں میں ٹول کٹس تقسیم کیں۔سینٹر آف ایکسیلینس ان آرٹس اینڈ ڈیزائن ، جامشورو اور میمن انسٹیٹیوٹ کراچی کے طلبہ وطالبات جس میں کمپیوٹر ہارڈویئر کے کورس میں غلام عباس بگٹی اور منصور علی، بیوٹیشن کے کورس میں میمن انسٹیٹیوٹ کی طالبات شکیلہ اور عظمی حبیب نے کہا کہ نیوٹیک کے کورس کرنے کے بعد ہم خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور بر سر روزگار ہیں اور اپنے والدین کے لئے باعث مُسرت ہیں اس سلسلے میں ہم جناب وزیراعظم پاکستان اور نیوٹیک کے سربراہ کے شکر گزار ہیں۔

مزید :

کراچی -