کینسر کے مرض میں مبتلا 9سالہ بچے کے علاج کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا، ایک ہفتہ میں اخراجات کی رپورٹ طلب

کینسر کے مرض میں مبتلا 9سالہ بچے کے علاج کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیکل ...
کینسر کے مرض میں مبتلا 9سالہ بچے کے علاج کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا، ایک ہفتہ میں اخراجات کی رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینسر کے مرض میں مبتلا  جڑانوالہ کے رہائشی 9سالہ بچے عبد اللہ نور  کے علاج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ، ایک ہفتہ میں اخراجات کی رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اعجاز ٹاؤ ن جڑانوالہ کے رہائشی کینسر کے مرض میں مبتلا  9سالہ عبداللہ نور کے علاج کا تخمینہ لگانے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نجم شاہ سے ایک ہفتہ کے اندر ننھے عبد اللہ کے علاج پر اٹھنے والے  اخراجات کی رپورٹ طلب کر لی ، جس پر چلڈرن ہسپتال لاہور کے ایم ایس کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔  کینسر کے مرض میں مبتلا 9سالہ عبداللہ کا باپ چھابڑی فروش ہے اور علا ج کی سکت نہ رکھتا ہے ۔ یادر ہے کہ 9سالہ  کینسر کے مریض بچے عبد اللہ نور  کی خواہش پر  ایک دن کے لئے اسے سی ٹی او فیصل آبا د بھی بنایا گیا تھا۔

مزید :

لاہور -