ملک بھر کے پرائمری سرکاری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ ،مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا

ملک بھر کے پرائمری سرکاری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ ...
ملک بھر کے پرائمری سرکاری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ ،مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد ملک بھر کے سرکاری سکولوں میں پرائمری کلاسز  کے لیے صرف خواتین اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ،وفاق اور صوبوں کی سطح پر مرحلہ وارخواتین اساتذہ بھرتی کی جا ئیں گی۔

ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں نے اتفاق کیا ہے کہ ملک بھر کے سرکاری سکولوں میں پرائمری کلاسوں کے لیے صرف خواتین اساتذہ کوتعینات کیا جائے گا ، تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کی تعیناتی بتدریج کی جائے گی۔ بچوں اور بچیوں کو مرد اساتذہ کے بجائے صرف لیڈی ٹیچرز پڑھائیں گی اس ضمن میں صوبوں اور وفاق نے اتفاق رائے کرتے ہوئے مرحلہ وار خواتین اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پرائمری سطح تک صرف خواتین اساتذہ کے پڑھانے کے فیصلے کو نئی قومی تعلیمی پالیسی میں بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے پرائمری سطح کے سکولوں میں طلباء کیلئے مرد اساتذہ اور طالبات کیلئے خواتین اساتذہ تدریسی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعدفیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں طلبا و طالبات کے پرائمری سطح کے سرکاری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ تدریسی خدمات انجام دیں گی ،  اس ضمن میں وفاق اور صوبوں میں اتفاق رائے ہو گیا ہے اور اس فیصلے کو نئی تعلیمی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ پرائمری سکولوں میں خواتین اساتذہ  کی مرحلہ واربھرتیاں کی جائیں گی تاہم ذرائع کے مطابق اس فیصلہ میں عملدرآمد کیلئے کئی سال لگ سکتے ہیں کیونکہ یکدم خواتین اساتذہ کی بھرتیاں کرنا مشکل ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -