وزارت قومی صحت نے مالی سال 2017-18میں30منصوبوں کے لیے54ارب 40کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دیدی

وزارت قومی صحت نے مالی سال 2017-18میں30منصوبوں کے لیے54ارب 40کروڑ روپے مختص کرنے ...
وزارت قومی صحت نے مالی سال 2017-18میں30منصوبوں کے لیے54ارب 40کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت قومی صحت نے مالی سال 2017-18میں صحت کے30منصوبوں کے لیے54 ارب 40 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دیدی، وزیر اعظم کے قومی صحت پروگرام کے لیے15ارب جبکہ اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کے لیے2ارب 34ارب رورپے مانگے گئے ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت قومی صحت نے صحت کے 30منصوبوں کے لیے54ارب 40کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔قومی پروگرام برائے فیملی پلاننگ کے لیے 16ارب 40کروڑ وپے ، نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے لیے 12کروڑ 40لاکھ اور صوبوں کے پاپو لیشن ویلفیئر پروگرام کے لیے 7ارب 70کروڑ مانگے گئے ہیں ۔دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم کے پروگرام برائے ہیپاٹائٹس کے لیے 68کروڑ 40 لاکھ ، ملیریا کنٹرو ل پروگرام کے لیے 12کروڑ 40لاکھ ، پاپولیشن ویلفیئر پروگرام فاٹا کے لیے 7کروڑ 88لاکھ روپے اور پاپولیشن ویلفیئر پروگرام آزاد کشمیر کے لیے 27کروڑ 33لاکھ مانگے گئے ہیں۔اسی طرح سے پاپولیشن ویلفیئر پروگرام گلگت بلتستان کے لیے 11کروڑ 87لاکھ روپے اور  نیشنل ٹو بیکو کنٹرول پروگرام کے لیے 54لاکھ رپےمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -