پاکستان کا وہ نوجوان باﺅلر جس نے ویسٹ انڈین بیٹنگ تہس نہس کردی، شائقین کرکٹ خوشی سے جھوم اٹھے

پاکستان کا وہ نوجوان باﺅلر جس نے ویسٹ انڈین بیٹنگ تہس نہس کردی، شائقین کرکٹ ...
پاکستان کا وہ نوجوان باﺅلر جس نے ویسٹ انڈین بیٹنگ تہس نہس کردی، شائقین کرکٹ خوشی سے جھوم اٹھے

  

بار باڈوس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ میں اپنی بہترین پرفارمنس کے ذریعے سلیکٹرز کی آنکھوں کا تارہ بننے والے شاداب خان نے قومی ٹیم میں شامل ہوتے ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکٹرز کو درست ثابت کردیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاداب خان کو شعیب ملک نے ٹی 20 کیپ پہنا کر قومی دھارے میں شامل کیا۔ لیگ سپنر شاداب خان نے کیریئر کے پہلے ہی میچ میں پوری دنیا میں لمبے لمبے چھکوں کے حوالے سے پہچان رکھنے والے کیریبین بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیے ۔

عامر سہیل اور عبدالباسط کا فکسنگ کی آفرز ملنے کا انکشاف، مجھے افسوس ہے کہ کسی نے آفر ہی نہیں کی: جاوید میانداد

انہوں نے ایک اعشاریہ 75 کی اوسط سے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاداب خان نے میچ میں مجموعی طور پر 24 گیندیں پھینکیں اور کوئی ایکسٹرا رن نہیں دیا جبکہ کالی آندھی کے بلے بازوں کو ان کی 17 گیندیں اتنی خطرناک لگیں کہ ان پر کوئی سکور ہی نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ سیزن 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنا لوہا منوایا تھا۔

مزید :

T20 -