الطاف حسین مسلسل پاکستان دشمنی کا اظہار کر رہے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے:خواجہ آصف

الطاف حسین مسلسل پاکستان دشمنی کا اظہار کر رہے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی ...
الطاف حسین مسلسل پاکستان دشمنی کا اظہار کر رہے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے:خواجہ آصف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الطاف حسین مسلسل پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہیں اور اس کا برملا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں چین کا بڑا ہاتھ ہے، چین کے ساتھ مل کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

اتر پردیش کے انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی خوشنودی بھارتی صحافی کو مہنگی پڑ گئی ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”جرگہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی پاکستان دشمنی قوم کے سامنے ہے۔ بانی ایم کیو ایم کے ساتھ کون لوگ کھڑے ہیں ان کے حامیوں کی نشاندہی ہونی چاہئے۔ سعودی عرب نے جنرل راحیل شریف کے لئے تحریری درخواست دی تھی۔ پاکستان نے سعودی عرب کی درخواست پر جنرل راحیل شریف کو 39ممالک کی افواج کی سربراہی کے لیے اجازت دے دی ہے۔

وزارت قومی صحت نے مالی سال 2017-18میں30منصوبوں کے لیے54ارب 40کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دیدی

نندی پور منصوبے سے اپریل میں 525میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ کاسا منصوبے سے حاصل بجلی گرمیوں میں لوڈشیڈنگ سے نجات میں استعمال ہوگی۔

مزید :

قومی -