چینی شہری کا ایک پھیپھڑاہی غائب ہو گیا،وجہ ایسی حیرت انگیز کہ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بچپن میں فاﺅنٹین پین کی نگلی ہوئی کیپ 32سالہ شخص کا پھیپھڑا کھا گئی۔ ژو ہینگ نامی شخص سردی لگنے کے باعث بیمار ہوا اور ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے سینے کا ایکسرے کیا، ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کا بایاں پھیپھڑا ہی موجودنہیں تھا اور وہ ایک پھیپھڑے پر زندہ تھا۔ پہلے تو ژوہینگ ایکسرے رپورٹ دیکھ کر حیران ہوا لیکن بعد میں اسے یاد آیا کہ اس نے 20سال قبل سکول کاہوم ورک کرتے ہوئے اپنے پین کی پلاسٹک کی کیپ نگل لی تھی۔ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کیے تو اس کے سینے میں پین کیپ کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی جسے آپریشن کرکے نکال دیا گیا۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران دیکھا کہ پین کی کیپ پھیپھڑے کے منہ میں جا کر پھنس گئی تھی جس کی وجہ سے پھیپھڑا مکمل طور پر سکڑ گیا اور اس کا سائز اس پین کے کیپ سے بھی چھوٹا ہو گیا۔ژوہینگ کا کہنا ہے کہ ان 20سالوں میں مجھے کبھی سانس لینے میں دشواری نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی میں نے سینے میں تکلیف محسوس کی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ژو ہینگ کا پھیپھڑا اس قدر سکڑ چکا ہے کہ اب کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا اور ژو کو ایک پھیپھڑے کے ساتھ ہی زندگی گزارنی ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -