پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ،کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے :لیوک رانکی

پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ،کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ...
پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ،کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے :لیوک رانکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبا دیونائیٹڈ کے اوپنر بلے باز لیوک رانکی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ایک بہترین لیگ ہے جس میں باﺅلنگ بہترین رہی ،نئے ،نئے باولرز سامنے آرہے ہیں جو پاکستان کرکٹ کے لئے ایک بہترین سائن ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لیوک رانکی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کا کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،جس سے پاکستان کرکٹ کوفائدہ ہوگا ۔مقامی ٹیلنٹ ابھرکر سامنے آرہا ہے جوباﺅلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں بہترین ہے۔میچ میں کبھی بھی نروس نہیں ہوا گیم کو گیم کھیل کی طرح کھیلنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ،ٹیم مینجمنٹ کو بھی مبارک باد دینا چاہوں گا۔
خیال رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دے کراعزاز اپنے نام کیا تھا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -