والد نے کلہاڑی اٹھائی اور اپنے ہی چار بچوں کو قتل کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔۔ صبح سویرے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

والد نے کلہاڑی اٹھائی اور اپنے ہی چار بچوں کو قتل کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔۔ صبح ...
والد نے کلہاڑی اٹھائی اور اپنے ہی چار بچوں کو قتل کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔۔ صبح سویرے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  

سرائے عالمگیر(ویب ڈیسک) تھانہ صدر کے علاقے میں ظالم باپ نے اپنے چار بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر کے علاقے تھانہ صدر میں ظالم شخص نے اپنے 4 ننھے بچوں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ میں سائیں جمعہ کے ڈیرے پر پیش آیا۔ ملزم ایوب کو آلہ قتل کلہاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقتولین میں 12 سالہ آمنہ،10 سالہ نادیہ،8 سالہ عیشا اور تین سالہ ذیشان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قاتل کی ذہنی کیفیت مشکوک لگتی ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /جہلم