A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

بلوچستان کا قدیم علاقہ ستک گین در جو ”نمرود کا ٹھکانہ“ کے نام سے مشہور ہے

بلوچستان کا قدیم علاقہ ستک گین در جو ”نمرود کا ٹھکانہ“ کے نام سے مشہور ہے

Mar 26, 2018 | 12:23:PM

گوادر (ویب ڈیسک) گوادر سے 150 کلومیٹر دور ایک جلا ہوا دروازہ موجود ہے جسے ستک گین در کہتے ہیں، ماہرین کہتے ہیں کہ دروازے کا لفظ علامتی طورپر صنعتی راہداری کیلئے استعمال کیا گیا ہے جو 3500 قبل مسیح میں مکران سے میسوبوٹیمیا تک جاتی تھی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بی بی سی کے مطابق ستک گین در کے قریب رہنے والے داد رحیم یہاں 50 سال سے مقیم ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے دادا پردادا اس جگہ کو نمرود کا ٹھکانہ کہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ کے مالک وہ خود ہیں اور اس کی رکھوالی بھی وہ خود ہی کرتے ہیں‘ لیکن اس کی اہمیت کا اندازہ ان کو وقت کے ساتھ ہوا۔ 2004ءسے شروع ہونے والی اس ریاست اور شدت پسندوں کے درمیان جنگ کی وجہ سے بہت سے لوگ یہاں سے باقی علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے۔

اس جگہ کے بارے میں اس وقت یہ تاثر بنا کہ یہاں پر بھوت پریت ہیں اس لئے یہاں کوئی بھی زیادہ عرصے نہیں رہ پاتا۔ داد رحیم بتاتے ہیں کہ مختلف ادوار میں انگریز اور فرینچ مشن کی اس جگہ آمد اور کھدائی کے عمل سے علاقے کے لوگوں کو شبہ ہوا کہ شاید یہاں سونا ہے‘ لیکن وہ سونا ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔

تین سال پہلے لوگ کسی مولوی کے ہمراہ رات میں یہاں آئے۔ مولوی ازخود کچھ بڑبڑانے لگ گیا جس کی وجہ سے سب ڈر کر بھاگ گئے۔ اس کے بعد سے یہاں کوئی نہیں آیا۔

مزیدخبریں