پی ٹی آئی میں گروپ بندی، عمران کے دورہ پر تصادم کا خطرہ

پی ٹی آئی میں گروپ بندی، عمران کے دورہ پر تصادم کا خطرہ
پی ٹی آئی میں گروپ بندی، عمران کے دورہ پر تصادم کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے دورہ ہزارہ کے دوران ہری پور، ایبٹ آباد و مانسہرہ جماعت میں گروپ بندیوں کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے اور متحرک گروپس آمنے سامنے آ کرایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور پارٹی چیئر مین کو اپنے کیمپ میں لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں اور شدید تنقید کے باعث سیاسی درجہ حرارت لڑائی جھگڑے تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ایبٹ آبادشہرمیں کشیدگی برقرار ہے،پی ٹی آئی کے دونوں گروپوں نے جناح روڈ پر ممبر سازی کیمپس لگا رکھے ہیں .

پولیس نے حالات کی نزاکت کو مد نظر رکھتے ہو ئے پولیس نفری تعینات کر رکھی ہے برسراقتدار گروپ اپنی ضد وانا برقرار رہنے سے کسی بھی سطح پر مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے عمران خان کی آمد پر لڑائی جھگڑے کے قوی امکانات ہیں،دونوں گروپ الگ الگ استقبال کریں گے، ایک دوسرے پرسبقت وبرتری حاصل کرنے کیلئے بھرپور طاقت کا استعمال کر رہے ہیں.

اسی طرح مانسہرہ میں بھی تنظیم میں گروپ بندی کی وجہ سے شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔