ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ’پتلا وزیراعظم‘ شاہد خاقان ہیں: عمران خان

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ’پتلا وزیراعظم‘ شاہد خاقان ہیں: عمران خان
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ’پتلا وزیراعظم‘ شاہد خاقان ہیں: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’پتلا وزیراعظم‘ شاہد خاقان عباسی ہیں۔
مانسہرہ میں ممبر سازی کیمپوں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کوحکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت آگیا ہے اور آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہوگا۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اتنا خیبرپختونخوا کا فنڈ نہیں جتنا پیسہ شہبازشریف نے لاہور میں لگادیا، پنجاب کا آدھے سے زیادہ بجٹ لاہور پر لگتا ہے جب کہ محدود ترین وسائل کے باوجود کے پی کے میں تبدیلی نظرآرہی ہے۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے اشتہارات میں پرویز خٹک اور میری تصاویر نہیں آتیں، پیسا عوام دیتی ہے اور اشتہارات پر شکلیں ان لوگوں کی آجاتی ہیں، اشتہارات کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’پتلا وزیراعظم‘ خاقان عباسی ہیں جبکہ میاں برادران زرداری سے بڑے ڈاکو ہیں مگر بنتے شریف ہیں، ہم نے زرداری اور شریفوں کی وکٹیں اڑانی ہیں۔