”مجھے اکثر لوگ کہتے تھے کہ مولانا فضل الرحمان آپ پر کفر کا فتویٰ لگا دیں گے اگر ۔۔۔“عمران خان نے بھرے جلسے میں حیران کن بات بتادی

26 مارچ 2018 (16:18)

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری اپنے دو ر اقتدار میں اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گئے جس سے پاکستانیوں کے لیے تعلیم کا فقدار ،بے روز گاری اور ہسپتالوں میں عدم سہولیات کے مسائل پیدا ہوئے ۔

ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے تو عمران خان نے کہا کہ عوام میں بڑا شعور آگیا ،ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے شروع شروع میں مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہنا شروع کیا تو لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ یہ بات نہ کریں کیونکہ مولانا فضل الرحمان آپ پر کفر کا فتویٰ لگا سکتا ہے ،پھر مولانا فضل الرحمان نے مجھے یہودی لابی کا ایجنٹ کہا ،میں کہتا ہوں کہ اس ملک میں مولانا فضل الرحمان ،آصف علی زرداری اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے یہودی لابی کی سازش کی ضرورت نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی سب سے بڑا پتلا وزیراعظم ہے جو ابھی بھی نواز شریف کو اپنا وزیراعظم کہتا ہے ۔

مزیدخبریں