پنجاب کے 22اضلاع میں ایوننگ کلاسز شروع کرنے کا پروگرام فائنل

پنجاب کے 22اضلاع میں ایوننگ کلاسز شروع کرنے کا پروگرام فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے 36اضلاع میں سے ابتدائی طور پر 22اضلاع میں ایونینگ کلاسز شروع کرنے کا پروگرام فائنل کرلیا ہے جبکہ ضلع لاہور میں پہلے ہی(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ایوننگ کلاسز کا سلسلہ جاری ہے ان باقی اضلاع میں کلاسز کب سے شروع ہوں گی اور اس کا طریقہ کار کیا ہو گا اس کے لئے محکمہ تعلیم نے اپنی سفارشات مرتب کرکے منظوری کے لئے سیکرٹری اور وزیر تعلیم کو ارسال کردی ہے ان کی جانب سے ان سفارشات کے خدوخال فائنل ہوتے ہی اس کااطلاق ان اضلاع میں بھی کردیا جائے گا ۔محکمہ تعلیم کے ترجمان نے ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انصاف تعلیم کے اجراء کے نام سے ضلع لاہور میں پہلے ہی شام کی کلاسز چل رہی ہیں اب حکومت اس کا دائرہ کار پنجاب کے مزید اضلاع تک بھی بڑھانا چاہتی ہے تاکہ جو بچے سکولوں سے باہر ہیں ان کو سکولوں میں لایا جا سکے اور اس کام کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایسے اضلاع جہاں پر بچوں کی تعداد سکولوں سے باہر ہے ان کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ وہاں پر شام کی کلاسز کا اجراء کرکے بچوں کو سکولوں میں لایا جا سکے ۔ترجمان کے مطابق محکمہ نے اپنا پیپر ورک مکمل کرکے اور اپنی سفارشات تیار کرکے سیکرٹری اور وزیر تعلیم کو دیدی ہیں جن کی منظوری کے بعد ان کو وزیراعلی کو پیش کیا جائے گا اور پھر ان کی حتمی منظوری کے بعد اسی وقت باقی اضلاع میں بھی شام کی کلاسز پر پڑھائی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔
ایوننگ کلاسز