حکومت عوام سے روزگار چھینے کی بجائے مذید روزگار کی مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ،مقررین

حکومت عوام سے روزگار چھینے کی بجائے مذید روزگار کی مواقع پیدا کرنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نمائندہ پاکستان) حکومت عوام سے روزگار چھینے کی بجائے مذید روزگار کی مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے موبائل پر حکومت کی طرف سے لگائے گئے نئے ٹیکس کو فوری طور پر ختم کریں اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی تو یہ احتجاج مذید جاری رکھینگے اپنی جائز مطالبات کی حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مٹہ بازار کے صدر اور دیگر مقررین کا مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ چوک میں مٹہ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن مٹہ بازارکے زیر اہتمام موبائل پر نئے لگنے والی ٹیکسوں کی خلاف احتجاج کی اور پوری دن مٹہ بازار میں تمام موبائل کی دوکانوں کو بند رکھی مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے صدر محمد زو بیر مٹہ الیکٹرونکس کے صدرمحمد نبی اور دیگر ذمہ داروں نے کہا کہ حکومت موبائل کی کاروبار کو ختم کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کاروبار سے بہت لوگوں کی کام وابستہ ہیں اور حکومت کی طرف سے موبائل پر لگنے والی نئے ٹیکسوں سے یہ کاروبار ختم ہوجایئگی انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنے ٹیکسوں کی نئے اعلان اور پالیسی پر نظر ثانی نہیں کی تو یہ احتجاج مزید بھی جاری رہیگی اور اپنے جائز مطالبات کی حل تک احتجاج کرینگے انہوں نے حکومت اور پی ٹی اے کے طرف سے استعمال شدہ موبائل سیٹوں پر TYPEاپروال اورTACاپروال کو یکسر مسترد کی احتجاجی مظاہرہ میں مٹہ بازار کے سابق مرحوم صدر شاہ روان ماما کیلئے مٹہ بازار کے موجودہ صدر محمد زوبیر نے خصوصی دعابھی کی