انٹر پارٹی الیکشن میں منتخب ارکان کی دل سے قدر کرتے ہیں: امیر حیدرہوتی

انٹر پارٹی الیکشن میں منتخب ارکان کی دل سے قدر کرتے ہیں: امیر حیدرہوتی

بٹ خیلہ (محمدعثمان یوسفزئی سے )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وسابقہ وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا امیر حید ر خان ہوتی نے کہا ہے کہ تنظیم پارٹی میں ریڈھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔تنظیم کے بغیر پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں۔ورکرز ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی ضلع ملاکنڈ کے نومنتخب کابینہ کے عہدید اروں کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے این پی ضلع ملاکنڈ کے صدر اعجاز علی خان، جنرل سیکرٹری محمدارشاد خان مہمند، سینئر نائب صدر فضل سبحان، نائب صدر شاد محمد، ضلعی ترجمان ساجد حسین مشوانی سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھیں۔آمیر حید ر خان ہوتی نے نومنتخب کابینہ کو مبارکبادپیش کی اور کہا کہ اے این پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور اس میں ہرچار سال بعد انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے ہے اور کارکنان جو بھی منتخب کرتے ہے ان کے رائے کی قدر کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ کو ہدایت کی کہ وہ ضلع ملاکنڈمیں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے اپنے کوشش تیز کریں اور ناراض کارکنوں سمیت نئے لوگوں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر