بچوں کی تعلیم و تربیت انکے صلاحیتوں کے بنیاد پر کرنا لازمی ہے، آصف مشتاق
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) آفاق پاکستان کے ڈائریکٹر اپریشنز خواجہ اصف مشتاق نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت انکے صلاحیتوں کے بنیاد پر کرنا لازمی ہے تمام ترقیافتہ ممالک میں والدین بچوں کو مثالی وقت دیتے ہیں والدین کو بچے سکول بھیج کر بری الزمہ نہیں ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائے ماڈل سکول اینڈ کالج سخاکوٹ میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر افاق کے ریجنل ڈائریکٹر ماجد خان، ممبر بورڈ اف ڈائریکٹرعبدالحق،عبدالجلیل خان اور رحمانی گل نے بھی انعامات تقسیم کئے اور تقریب سے خطاب کیا اس موقع پرڈائریکٹر خواجہ اصف مشتاق نے کہا کہ تعلیم ذہنی پختگی اور شعوربیدار کرنے کا واحد زریعہ ہے جسے دولت سے خریدا نہیں جاسکتا اور ریسرچ کے مطابق اپنے بچے کو باشعور اور معاشرے کا اہم فرد بنانے کے لئے فکر مندی اور بہتر ماحول سمیت اساتذہ اور والدین کی خصوصی توجہ اور وقت دینے کی ضرورت ہے جس کی کئی مثالیں سیرت پاک میں بھی موجودہیں مقررین نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا سترہ فیصد وقت سکول میں جبکہ تریاسی فیصد وقت سوسائٹی اور والدین کے پاس ہوتا ہے اس لئے ان پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کے تربیت اور کردار سازی کے لئے زیادہ وقت دیں کیونکہ جس طرح بچوں کے پاس وقت قیمتی ہوتی ہے اسی طرح والدین کے پاس بچے امانت ہوتے ہیں جس کا بہتر طریقے سے خیال رکھناگھر اور دولت سے زیادہ اہم ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ والدین خواہ مخواہ بچوں کو پوزیشن لینے کے لئے ٹینشن میں پڑنے پر مجبور نہ کریں بلکہ ان کے صلاحیتوں کو سمجھ کر بلند عزائم اور کامیاب منزل کا تعین کرائیں۔