چار روزہ جشن بہاراں میلہ اسپان و مویشیان اختتام پذیر

چار روزہ جشن بہاراں میلہ اسپان و مویشیان اختتام پذیر

چار سدہ(سٹاف رپورٹر)چار روزہ جشن بہاراں میلہ اسپان و مویشیان اختتام پذیر ہو گیا۔ریسکیو1122کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبرپختونخواڈاکٹر خطیر احمد خان کی خصوصی ہدایت پر اور ایمرجنسی آفیسر عرفان اللہ مروت کی نگرانی میں چار روزہ میلے میں ریسکیو1122سے متعلق آگاہی کے حوالے سے میڈیکل اور ڈیزاسٹر کیمپ بھی قائم کیاگیا تاکہ ریسکیو1122سروسز کے متعلق عوام میں شعوروبیداری پیدا ہو۔ میلے کے دوران ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں نے مختلف نوعیت کے زخمی اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث 40سے زائد افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جن میں سے 8افراد کو سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میلہ اسپان کے اختتام پر ممبرصوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے ریسکیو1122اہلکاروں کی متاثر کن کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو1122ڈیرہ کو موٹر سائیکل تحفے میں دیااور ریسکیو انتظامیہ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122عرفان اللہ مروت اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر