ڈی ایچ اے لاہور میں سالانہ جشن بہاراں کی تقریب اورفوڈمیلہ

ڈی ایچ اے لاہور میں سالانہ جشن بہاراں کی تقریب اورفوڈمیلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے لاہور میں سالانہ جشن بہاراں کی تقریب اورفوڈ میلہ کا انعقاد ،ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم کے بچوں نے مہمانان خصوصی کو گلدستے پیش کیے،رہائشیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ڈی ایچ اے لاہور میں جاری سالانہ جشن بہاراں کے سلسلے میں اختتامی تقریب فیز6ایچ سیکٹر پارک میں منعقد کی گئی ،ایڈ منسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور تقریب کے مہمان خصوصی تھے،،تقریب میں آمد پر ڈائریکٹر مینٹئس ڈی ایچ اے نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا،جبکہ ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم کے بچوں نے گلدستے پیش کیے بعد ازاں ملی نغمے گا کر سامعین کو محفوظ کیا،ریزیڈنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ایک کثیر تعداد نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی،مہمان خصوصی نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا،ڈائریکٹر مینٹئس نے ڈی ایچ اے جشن بہاراں پر مختلف رنگوں کے پھولوں کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ اے نے پاکستان کے ثقافتی رنگوں کو بھی جشن بہاراں کا حصہ بنایا اور علاقائی کلچرل اور فوڈ سٹالز اور ثقافتی سرگرمیوں نے جشن بہاراں تقریب کا جشن دوبالا کر دیا اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر ڈی ایچ اے نے پودا لگا کر سبز و شاداب پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ڈی ایچ اے میں ایک لاکھ پچیس ہزار درخت لگائے گئے ہیں اور اگلے تین سال میں مزیدتین لاکھ درخت لگائے جائیں گے، مہمان خصوصی نے صحت مند انہ اور ماحول دوست تقاریب منعقد کرنے پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کی تعریف منعقد کرنے پر ڈی ایچ اے کی تعریف کی اور کہاکہ ڈی ایچ اے ریزیڈنٹس کی بھر پور شرکت سے موسم بہار کے اس جشن کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے اور ان تقریبات کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے اس بار جشن بہاراں کو دو دن منایا جا رہا ہے ،تقسیم انعامات کے بعد موسیقی کا دور شروع ہوا جس میں ملک کی نامور گلوکارہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور شرکاء سے داد وصول کی ۔
جشن بہاراں