نقیب اللہ قتل کیس ‘راؤ انوارسمیت دیگر ملزموں پر فردِ جرم عائد

نقیب اللہ قتل کیس ‘راؤ انوارسمیت دیگر ملزموں پر فردِ جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ کے قتل کیس میں را ؤ انوار پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے 11 اپریل کو کیس کے گواہان کو طلب کرلیا۔ پیر کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کیس میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی را ؤ انوار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے نقیب اللہ محسود کے قتل کے مقدمے میں را ؤ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 11 اپریل کو کیس کے گواہان کو طلب کرلیا۔واضح رہے کہ اسی کیس میں را انوار پر جعلی پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں بھی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔
راؤ انوار