بلوچستان، مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت 5بچے جاں بحق

بلوچستان، مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت 5بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرنائی( آن لائن ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زندہ پیرمیں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمیشنرہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق واقعہ شدید بارش کے بعد لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ میتوں کو ہرنائی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے کبیر شاہ نامی شخص کا ایک کمرہ مکمل طور پر ملبے تلے دب گیا جس سے جانی نقصان ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں کبیرشاہ کی اہلیہ اور 5 بچے شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران دو سالہ بچی کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔بلوچستان میں رواں برس معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہیں اور متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے جانی ومالی نقصان بھی ہوا ہے۔ مکران، جنوبی بلوچستان، لسبیلہ اور قلعہ عبداللہ سمیت متعدد علاقے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔لسبیلہ اور قلعہ عبداللہ میں بارشوں کے سبب 1500 سے زائد خاندانوں کو دوسری جگہ منتقل ہونا پڑا اور 3500 سے زائد خاندانوں کو راشن اور میڈیکل سمیت دیگر امداد فراہم کی گئی ہے۔