خیبرپختونخواکے25اوربلوچستان کے21اضلاع میں پولیو مہم شروع

خیبرپختونخواکے25اوربلوچستان کے21اضلاع میں پولیو مہم شروع

پشا و ر/کو ئٹہ (آ ئی این پی) خیبر پختونخوا کے 25 اوربلوچستان کے21اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے جو تین دن جاری رہے گی، تفصیلات کے مطا بق خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران خیبرپختونخوا میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا چھپن لاکھ بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،ستائیس ہزارسے زائدٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوگھرگھرجاکرہربچے کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی،پولیو ٹیموں کوبس اڈوں،ریلوے سٹیشنوں ،افغان پناہ گزینوں کے کیمپوں اوردوسرے عوامی مقامات پربھی تعینات کیاجائے گا،اسی طرح سے طورخم میں پاک افغان سرحد پرہرعمرکے بچوں کوپولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی مہم شروع ہوئی ہے تاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکاجاسکے،بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے سترہ لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،اس مقصد کے لئے تقریبا چھ ہزارموبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی کے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔

پولیو مہم

مزید : پشاورصفحہ آخر