ریسکیو 1122 سوات کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

ریسکیو 1122 سوات کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(بیورو رپورٹ) ڈائریکٹریٹ جنرل ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر آپریشنز خیبر پختونخوا حسن داد خان نے ریسکیو 1122 سوات کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور مشینری و آلات کے معائنہ کے علاؤہ ریسکیو عملے سے انکے مسائل و مشکلات بھی معلوم کئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے انہیں سوات میں ریسکیو سرگرمیوں اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا ڈائریکٹر آپریشنز نے کنٹرول روم، سٹیشن، آپریشنل گاڑیوں اور آلات کا بغور معائنہ کیا اور اہلکاروں سے سیر حاصل گفتگو کی اس موقع پر حسن داد نے ریسکیو سوات ہیڈکوارٹر کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کے اہلکار مشکل حالات کے باوجود عوام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکار نہ صرف عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ ان کی حفاظت اور بچاؤ کیلئے تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے جس کی بدولت ریسکیو انتظامیہ عوام کے ساتھ ساتھ اپنے اہلکاروں کے لیے بہتر اقدامات اٹھا رہی ہے اور لاکھوں افراد انکی حسن کارکردگی سے مستفید ہوئے انہوں نے ریسکیو 1122 سوات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عملے کو درپیش مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دلایا قبل ازیں ڈائریکٹر آپریشنز کی وہاں آمد پر ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔