گیس ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے، شوبز شخصیات

گیس ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے، شوبز شخصیات

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے وعدے پر اظہار مسرت کیا ہے ۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ اعلان تازہ ہوا کا جھونکا ہے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ایسی صورتحال میں ایسی خبر ان کے لئے سکون کا باعث بنے گی۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نورو دیگرنے وزیر اعظم کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے مزید انقلابی اقدامات کرے گی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گیس کے بلوں کی مد میں اضافی رقم صارفین کو واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس اگلے ماہ سے عمل درآمد متوقع ہے۔

مزید : کلچر