ماہرہ خان ‘ بلال اشرف کی نئی فلم ’’سُپر سٹار‘‘کی شوٹنگ جاری

ماہرہ خان ‘ بلال اشرف کی نئی فلم ’’سُپر سٹار‘‘کی شوٹنگ جاری

اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی فلم ’’سُپر سٹار‘‘کی شوٹنگ جاری۔ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک منفرد انداز کے ساتھ اداکار بلال اشرف کے ساتھ موجود ہیں۔ ماہرہ نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ فلم ’سپر سٹار‘ میں ’نوری‘ جب کہ بلال اشرف ’سمیر‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔دوسری جانب بلال اشرف بھی اپنی اس فلم کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرنا نہ بھولے۔ انہوں نے بھی ماہرہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اور ماہرہ خان ’ڈک فیس‘ بنائے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی بلال نے بھی کرداروں کے نام بھی بتائے۔واضح رہے کہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سپر سٹار‘ میں محمد احتشام الدین ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید : کلچر